حضور آباد میں امیدواروں کے اشتہارات وغیرہ پر نظر

   

حیدرآباد۔ 23 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ضلع کلکٹر کریمنگر آر وی کرنن نے آج عہدیداروںک و ہدایت دی کہ وہ حضور آباد ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق پر عمل آوری کو یقینی بنائیں اورا میدواروںک ے اشتہارات اور ان کی جانب سے اشیا کی تقسیم پر نظر رکھیں۔ کلکٹر نے انتخابی مبصرین کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ انہوں نے خاص طور پر ہدایت دی کہ اخبارات اور ٹی وی چینلوں کے علاوہ یو ٹیوب چینلوں پر امیدواروں کے اشتہارات وغیرہ پر خاص نظر رکھیں ۔ دیگر اشیا کی تقسیم کے اخراجات پر بھی توجہ دی جائے ۔