حضور آباد میں بی آر ایس کے روڈ شو کا انعقاد

   

حضورآباد۔ 3 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایک بار موقع دیں تو میں حضورآباد اسمبلی علاقہ کو مثالی بناکر دکھاونگا اس بات کا اعادہ حضورآباد بی آر یس قائد یم یل سی پاڈی کوشک ریڈی نے کیا وہ کل شام حضورآباد میں روڈ شو کو مخاطب کررہے تھے۔ اسمبلی انتخابات میں حضورآبادعلاقہ سے بحثیت یم یل اے پاڈی کوشک ریڈی کے نام کے اعلان کے بعد حضورآباد میں بی آر یس پارٹی قائیدین اور یم یل سی پاڈی کوشک ریڈی کے حامی ان کی آمد کے اعلان کے بعد کثیر تعداد میں حضورآباد پہنچ گئے اور ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ریاستی ٹوریزم چیرمین گیلو سرینواس یادو،مخاطب کرتے ہوے کہاکہ تلنگانہ آج ہرا بھرا ہے تو وہ صرف کے سی آر کی وجہ سے آج تلنگانہ میں اتنی اسکیمات جو عوام کے لئے عمل لاے گئے اس ملک کے کسی ریات میں نظر نہی آتے،اس لئے آپ حضرات اپنا قیمتی وئوٹ آنے والے اسمبلی انتخابات میں کار کے نشان کو دیکر تلنگانہ حکومت کو کامیاب کرائیں اس موقع پر یس سی چیرمین بنڈہ سرینواس نے بھی مخاطب کیا۔ پر پلاننگ کمیشن بورڈ کے نائب چیرمین بوئن پلّی ونود کمارمخاطب کرتے ہوئے پارٹی قائدین سے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی کارکردگی،فلاحی ترقیاتی کاموں کو عوام کے سامنے لائیں ،اس اجلاس کے لئے دو دن قبل سے ہی پورے حضورآباد کے راستوں پر گلابی پرچمیں نصب کئے گئے امبیڈک چوراہا پورا گلابی پرچموں سے مزین کیا گیا اس روڈ شو میں حضورآباد،جمی کنٹہ،کملاپور،وینا ونکا ،چلور،ایلندہ کنٹہ کے پارٹی قائیدین مونسپل چیرپرسنس،وارڈ کونسلرس،اور سرپنچ وارڈ ممبرس،ذرعی کمیٹی کے ممبران یم پی ٹی سی او ضلع پریشد چیرپرسنس اور دیگر قائیدین کثیر تعداد میں موجود تھے۔