حضور آباد میں بی جے پی کی جیت ہوگی۔ بنڈی سنجے کا دعویٰ

   

حیدرآباد ۔ 30 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے کہا کہ حضورآباد کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ ٹی آر ایس کی جانب سے ضمنی انتخاب میں غیرجمہوری مظاہرہ کیا ہے۔ بڑے پیمانے پر نقد رقم خرچ کی گئی۔ مختلف طریقوں سے رائے دہندوں کو لبھایا گیا باوجود اس کے عوام نے بی جے پی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ ٹی آر ایس کے قائدین نے سرکاری مشنری کا بیجا استعمال کیا۔ بی جے پی قائدین اور کارکنوں پر دباؤ بنایا گیا لیکن بی جے پی کیڈر ڈروخوف کا شکار نہیں ہوا بلکہ اس کا ڈٹ کر سامنا کیا۔ انہوں نے بی جے پی کے حق میں ووٹ کا استعمال کرنے والے رائے دہندوں اور پارٹی کیلئے کام کرنے والے بی جے پی کیڈر سے اظہارتشکر کیا۔ بنڈی سنجے نے کہاکہ کسانوں نے ٹی آر ایس کو سبق سکھایا ہے۔ ٹی آر ایس نے پیسہ اور شراب پانی کی طرح بہایا ہے۔ ن