ہر اہل دلت کیلئے اسکیم منظور کی جائے گی، افتتاحی پروگرام میں چیف منسٹر کے ہاتھوں 15 مستحقین کو امدادی چیک حوالے کئے جائیں گے: سومیش کمار
کریم نگر ۔بروز ہفتہ کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں دلت بندھو اسکیم کی عمل آوری کے متعلقہ امور پر ریاستی چیف سکریٹری سومیش کمار نے شیڈول طبقات کے پرنسپل سکریٹری راہول بوجّا، ضلع کلکٹر کریم نگر آر وی کرنن کے ہمراہ صحافتی اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر سکریٹری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دلت بندھو اسکیم کی عمل آوری کے لئے حضورآباد اسمبلی حلقہ میں پائیلیٹ پراجکٹ کو روبہ عمل لایا جارہا ہے۔ چیف سکریٹری نے اپنے خطاب میں کہاکہ دلت بندھو اسکیم ایک بہترین اسکیم ہے اس کے تحت تمام اہل دلت خاندان کو 10 لاکھ معاشی مدد منظور کی جارہی ہے۔ اسکے لئے بینک لیکیج نہیں ہے۔ دلت بندھو اسکیم کا جاریہ ماہ کی 16 تاریخ کو حضورآباد اسمبلی حلقہ میں وزیر اعلی کے ہاتھوں افتتاح کیا جائیگا۔ افتتاحی پرورام میں دلت بندھو مستفید 15 دلتوں کو وزیر اعلی کے ہاتھوں امدادی چیک فراہم کئے جائیں گے۔ مستفید افراد اپنے تجربہ و مہارت کے مطابق کسی بھی ایک پیشہ یا یونٹ کا انتخاب کرتے ہوئے اس رقم سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ اس اسکیم پر عمل آوری کے لئے دیہی سطح , منڈل سطح , اسمبلی حلقہ کے سطح , ضلعی سطح پر کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ دلت بندھو مستفید افراد کا انتخاب سینئیر خصوصی عہدیداران , گرام سرپنچ , ایم پی ٹی سی , عوامی نمائندے دلتوں کے موجودگی میں سبھا کا انعقاد کرتے ہوئے انتخاب عمل میں لائیں گے۔ مستفید افراد کی فہرست گرام پنچایت نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی۔ اس اسکیم کی تمام اہل دلتوں کی منظوری کے اقدامات کئے جائیں گے۔ محکمہ پچھڑے طبقات پرنسپل سکریٹری راہول بوجّا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دلت بندھو اسکیم کا حضورآباد اسمبلی حلقہ میں پائیلٹ پراجکٹ کے انعقاد کے ساتھ اہل دلت خاندانوں کے لئے اسکیم کی منظوری کی گئی۔ اسمبلی حلقہ کے 107 دیہاتوں میں سمگرا سروے کے تحت ہر دیہات , وارڈ میں گرام سبھا کا انعقاد کرتے ہوئے سینئیر عہدیداران کی موجودگی میں دلت بندھو کوآرڈینیٹر ، سرپنچ ، ایم پی ٹی سی ، مقامی عوامی نمائندوں کے تبادلہ خیال کے بعد ازاں انتخاب عمل میں لایا گیا۔ ایک دیہات میں منتخب تمام مستفید افراد ایک ہی اسکیم کے بجائے اپنی دلچسپی مہارت و تجربہ کے مطابق متعدد یونٹ کا انتخاب کریں۔ منتخب کردہ یونٹ کے کامیاب انتظامیہ کے لئے عہدیداران 1 تا 2 سال جائزہ لیں گے۔ دلت بندھو مستفید فرد کے فوت ہونے پر مدد کی فراہمی کے لئے دلت رکشنا نیدھی فراہم کی جائیگی۔اس موقع پر ضلع کلکٹر آر وی کرنن و دیگر نے شرکت کی۔
