حضور آباد میں رائے دہی سے عین قبل بھاری رقومات کی تقسیم

,

   

Ferty9 Clinic

ٹی آر ایس اور بی جے پی کی ایک دوسرے پر الزام تراشی، الیکشن کمیشن کے رول پر سوالیہ نشان
حیدرآباد۔29 ۔اکتوبر (سیاست نیوز) حضور آباد ضمنی چناؤ کی رائے دہی کے لئے صرف چند گھنٹے باقی ہیں لیکن اہم سیاسی جماعتوں کی جانب سے رائے دہندوں کو راغب کرنے کیلئے طرح طرح کے لالچ اور ترغیب دیئے جانے کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔ ٹی آر ایس اور بی جے پی نے ایک دوسرے کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کرتے ہوئے رائے دہندوں میں بھاری رقومات کی تقسیم کا الزام عائد کیا ہے جبکہ کانگریس نے دونوں جماعتوں پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی اور عوام سے ووٹ خریدنے کی کوشش کا الزام عائد کیا ۔ حضور آباد میں رائے دہی سے 72 گھنٹے قبل مہم کے اختتام کے فوری بعد رقومات کی تقسیم کا آغاز ہوچکا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن کے عہدیدار سیاسی قائدین اور کارکنوں کی جانب سے رقومات کی منتقلی کو روکنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ ایک دن میں تین کروڑ روپئے مالیتی شراب کی منتقلی کی اطلاعات گشت کر رہی ہیں۔ رائے دہی سے ایک دن قبل تقریباً دیہاتوں میں رقم کی تقسیم کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔ بعض مقامات پر عوام نے رقومات کی تقسیم میں ناانصافی کی شکایت کرتے ہوئے احتجاج منظم کیا ۔ مبصرین کا ماننا ہے کہ ملک میں ضمنی چناؤ کی تاریخ کا اب تک کا سب سے مہنگا الیکشن حضور آباد کا ہوگا ۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران ٹی آر ایس اور بی جے پی کی جانب سے پہلے ہی کروڑہا روپئے خرچ کئے جاچکے ہیں اور رائے دہی سے عین قبل ایک ووٹ کیلئے 6 تا 10 ہزار روپئے کا آفر چل رہا ہے۔ حضورآباد کے رائے دہندوں کو بھاری رقومات کا لالچ دے کر جمہوری انتخابی طریقہ کار کو سیاسی جماعتوں نے متاثر کردیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کی رات دیر گئے تک دیہاتوں میں ٹی آر ایس اور بی جے پی کے کارکن کیمپ کئے ہوئے تھے تاکہ رقم حاصل کرنے والے افراد دیگر امیدوار کے حق میں ووٹ نہ دے سکیں۔ دونوں پارٹیوں نے ہر پولنگ بوتھ کیلئے نگرانکار کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ دولت اور شراب کی تفصیل کے دوران سیاسی مبصرین کو نتیجہ کے بارے میں کوئی اندازہ کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے توقع ہے کہ رائے دہی 70 فیصد سے زائد ہوگی۔ اسی دوران بی جے پی نے سوشیل میڈیا میں وائرل ویڈیو کو فرضی قرار دیا جس میں بی جے پی کی جانب سے عوام میں رقومات کی تقسیم کو پیش کیا گیا۔ بی جے پی نے کہا کہ ٹی آر ایس نے شکست کے خوف سے بی جے پی کے خلاف ویڈیو تیار کیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے 48 گھنٹے قبل سے حضور آباد میں قائدین کی جانب سے پریس کانفرنسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ ر