حیدرآباد 11 ستمبر ( سیاست نیوز ) وزیر فینانس ہریش راؤ نے عوام سے کہا کہ وہ فیصلہ کریں کہ انہیں مہنگائی بڑھانے والی بی جے پی چاہئیے یا فلاح و بہبود والی ٹی آر ایس چاہیے ؟۔ حضور آباد میں سیکولرازم اور فرقہ پرستی کا مقابلہ ہے ۔ حضور آباد میں ٹی آر ایس کی انتخابی مہم چلاتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ پٹرول ، ڈیزل اور پکوان گیس اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی کمر توڑ دی گئی ہے ۔ سرکاری اداروں کو خانگی شعبوں کے حوالے کرکے عوام کو روزگار سے محروم کیا جارہا ہے جب کہ ٹی آر ایس تلنگانہ میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کررہی ہے ۔ سرکاری و خانگی شعبوں میں عوام کو لاکھوں روزگار فراہم کئے گئے ہیں ۔N