حضور آباد میں پارٹی یا پرچم کی نہیں‘ شخصیت اور کردار کی کامیابی

   

ایگزٹ پولس میں ایٹالہ کی کامیابی کے امکانات پر مختلف گوشوں کی رائے ۔ ٹی آر ایس کیلئے فکر کے لمحات
حیدرآباد۔ 30 اکتوبر (سیاست نیوز) سیاسی پارٹیوں کے وقار کی دوڑ میں شخصی کردار نے بدتری حاصل کرلی۔ حضورآباد ضمنی انتخابات میں رائے دہی کے بعد آج شام سے ایگزٹ پول منظر عام پر آنے لگے اور ان میں ایٹالہ راجندر کی کامیابی کو سبھی ایگزٹ پول یقینی بتا رہے ہیں۔ تاہم سیاسی مبصرین اور مختلف گوشوں کے سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ حضور آباد میں سیاسی نشان اور پارٹی پرچم نے نہیں بلکہ ایٹالہ راجندر کے شخصی کردار کو کامیابی ملی ۔ دانشوروں کی مانیں تو اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ حضورآباد میں راست مقابلہ ایٹالہ راجندر اور کے سی آر کے درمیان تھا اور اس جیت کا سہرہ بی جے پی زیادہ دن تک اپنے سرباندھ نہیں سکتی چونکہ سیکولر ڈی این اے والے ایٹالہ کے سی آر کی ہٹ دھرمی کے آگے نہیں جھکے تو وہ بھلا بی جے پی کی بلند بازیاں کیسے برداشت کریں گے۔ اٹالہ راجندر نے اس دور میں یہ ثابت کردیا کہ شخصیت سیاست پر برتری حاصل کرسکتی ہے۔ رقم اور دولت و طاقت کے زور پر حقیقی عوامی خدمت گذار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ اس ضمنی چناؤ کی تشہیری مہم میں راست مقابلہ تصور کی جانے والی دونوں پارٹیوں بی جے پی و ٹی آ ایس نے ایڑھی چوٹی کا زور لگادیا، لیکن ایٹالہ خاموش اپنی خدمات کی یاددہانی کروا رہے تھے۔ اس ضمنی چناؤ میں جو ٹی آر ایس کیلئے وقار کا مسئلہ تھا ٹی آر ایس کی خامیوں اور پارٹی سربراہ کی تاناشاہی شکست میں شامل حال تصور کی جارہی ہے۔ گزشتہ انتخابات میں ضمانت تک نہ بچانے والی بی جے پی کی یہ کامیابی نہیں ہے بلکہ امیدوار کی کامیابی کے ڈنکے بج رہے ہیں۔ اس چناو میں ٹی آر ایس کا ہر داؤ ایٹالہ کے سامنے ناکام رہا۔ ہر کوشش ایٹالہ کے آگے بے بس ہوگئی۔ حضورآباد ضمنی چناؤ میں ایٹالہ راجندر کی امکانی کامیابی کی ایک اہم وجہ تلنگانہ جدوجہد میں ان کا رول ہے۔ تحریک تلنگانہ میں ان کی قربانیاں تحریک کو مضبوط کرنے میں دلچسپی رات دن محنت اور پارٹی قیادت کی جانب سے انہیں انعام اور ایٹالہ کی بے باکی سب کچھ ایک ساتھ مل کر انہیں کامیابی سے ہمکنار کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں ۔ ایک سیاسی مبصر کے مطابق حضورآباد میں پارٹی نہیں شخصیت کی جیت ہوئی ۔ وہ ایٹالہ راجندر ہے۔ دوسری طرف ٹی آر ایس کیلئے کئی منفی پہلو رہے۔ بے روزگاری، دلت بندھو کی عدم عمل آوری، ملازمین کی ناراضگی، گوڑ، پدمامنالی ریڈیاور ایٹالہ کے مدیراج طبقہ کی جانب سے ایٹالہ کو اپنا بھرپور موقف دینا ہے۔ ایٹالہ راجندر نے حضورآباد جو ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کی ہے وہ ان کی کامیابی اور عوام کے اعتماد کو حاصل کرنے کا اہم ذریعہ ثابت ہوئے۔ ع