سماج کے تمام طبقات مطمئن کامیابی ٹی آر ایس کے قدم چومے گی ، محمد فاروق حسین کا تاثر
حیدرآباد /29 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ٹی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل محمد فاروق حسین نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی فلاحی اسکیمات اور وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ کی محنت حضورآباد میں رنگ لائینگی ۔ ٹی آر ایس کا امیدوار جی سرینواس یادو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا ۔ فاروق حسین نے بتایا کہ وہ خود 10 دن تک حضورآباد اسمبلی حلقہ کے محتلف مقامات پر قیام کرتے ہوئے پارٹی امیدوار کے حق میں انتخابی مہم چلا چکے ہیں ۔ حکومت کی کارکردگی چیف منسٹر کے سی آر کی فلاحی و ترقیاتی اقدامات کے ثمرات سماج کے تمام طبقات تک پہونچ رہے ہیں ۔ جس سے حضورآباد کے عوام بالخصوص مسلمان پوری طرح مطمین ہیں ۔ ٹی آر ایس کو کامیاب بنانے کا اتفاق رائے سے فیصلہ کرچکے ہیں ۔ فاروق حسین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جی سرینواس یادو کو بھاری اکثریت سے کامیاب بناتے ہوئے حضورآباد پر ٹی آر ایس کے قبضہ کی روایت کو برقرار رکھیں ۔ ٹی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل نے کہا کہ ایٹالہ راجندر نے اپنے ذاتی اغراض و مقاصد کی خاطر فلاحی اسکیمات کی مخالفت کی سیکولر نظریات کا حامل ہونے کا جھوٹا دعوی کرتے ہوئے بلا آخر فرقہ پرست بی جے پی میں شامل ہوگئے ۔ غریب پسماندہ طبقات کیلئے مختص کردہ اراضیات پر قبصہ کرلیا ۔ ٹی آر ایس سیاسی پہچان بنانے والے ایٹالہ راجندر نے ٹی آر ایس قیادت سے بغاوت کی ۔ لہذا انہیں شکست دینا ہر ٹی آر ایس سپاہی کی ذمہ داری ہے ۔ فاروق حسین نے کہا کہ ٹی آر ایس کے ٹربل شوٹر ہریش راؤ نے حضورآباد میں انتخابی مہم چلاتے ہوئے عوامی دل جیت لئے ہیں ۔ ٹی آر ایس کی کامیابی پر حضورآباد کی ترقی کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دوباک کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کو کامیاب بنایا گیا ۔ جس کے بعد یہ حلقہ ترقی سے محروم ہوگیا ۔ دوباک ے عوام کو آج اپنی غلطی کا احساس ہو رہا ہے ۔ انہںے امید ہے وہی غلطی حضورآباد کے عوام نہیں دہرائیں گے ۔ن
