حضور آباد میں کانگریس کا جھنڈا لہرانے کا عزم

   

متحدہ طور پر کام کرنے پارٹی کارکنوں سے اپیل ، ڈی سی سی صدر لکشمن کمار کی پریس کانفرنس

حضورآباد :علحدہ ریاست تلنگانہ، کانگریس پارٹی اور سونیا گاندھی کی مرہون منت ہے۔ اس بات کا اعادہ جگتیال کانگریس صدر لکشمن کمار نے کیا ۔ وہ آج حضورآباد کانگریس آفس میں اخباری نمائیدوں سے مخاطب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں جتنے بھی عوام کی فلاح بہبودی کے کام انجام دئے گئے وہ کانگریس پارٹی کے دور میں ہی انجام دئے گئے کریم نگر میں شاتاواہانہ یونیورسٹی انجہانی راج شیکھر ریڈی کے دور میں ہی لائی گئی کے سی آر حکومت پر تنقید کرتے ہوے کہا کہ کرونا کے نازک حالت میں ایک کمپنی سے معاہدہ کرکے اس کمپنی کے ادویات سپلائی کرکے اپنا فائیدہ حاصل کیا لیکن تلنگانہ کے عوام کے لئے کچھ بھی کام نہیںکیا ۔تلنگانہ حکومت ،کلیانہ لکشمی ،رعیتو بندھن ،پنشن اسکے علاوہ اور کیا کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حضورآباد کے ضمنی انتخاب میں کانگریس کاجھنڈہ لہرانا ہے ہمارے ریاستی صدر ریونت ریڈی کی صدارت میں اور حضورآباد انتخابی انچارج دانودھر راج نرسمہا اور سابق یم پی پونم پربھاکر،کانگریس سنیر قائیدین کے ساتھ مل کر گاوں گاوں جائیں گے اور تلنگانہ میں کانگریس کے دور میں ہوئے ترقی کو سامنے رکھ کر ہمارے پارٹی جس کسی کو بھی انتخابی میدان میں اتارے گی اس کا مکمل ساتھ دینگے۔ انہوں نے صحافیوں کے ذریعہ عوام سے درخواست کی کہ اس حضورآباد کے یم یل اے انتخاب میں کانگریس پارٹی کو کامیاب بنائیں۔اور پارٹی کارکنان بھی درخواست کی کہ سب مل کرمتحدہ طور پرپارٹی کے لئے کام کریں سابق کانگریس انچارج کوشک ریڈی پر تنقید کرتے ہوے کہا کہ کانگریس پارٹی ایک سمندر ہے جس میں بہت آتے ہیں اور جاتے ہیں وہ ایک چھوٹے بچے ہیں ،ایک صحافی کے سوال پر کہ ٹی آر یس اور بی جے پی نے اپناانتخابی بگل بجادیا ۔مواضعات اور دیگر مقامات پر اپنا تشہیری پروگرام شروع کردیا لیکن کانگریس پارٹی اب تک تشہیر شروع نہیںکی، اس پر کہا کہ دو چار دن میں اس کا آغاز ہوجائیگا کچھ دنوں سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر احتجاجی پروگرامس منعقد کئے جارہے تھے جو پورے ملک میں چل رہے تھے اس میں مصروف تھے اس لئے انتخابی تشہیر شروع نہیںکی گئی ۔اس پریس میٹ میںکانگریس قائدین ٹی۔نرسی ریڈی،کسان مزدور قائید ، پی۔کرشناریڈی، سوامی ریڈی ودیگر قائیدین موجود تھے۔