حیدرآباد۔ سابق رکن پارلیمنٹ کونڈا وشویشور ریڈی نے حضور آباد ضمنی اسمبلی انتخاب میں سابق وزیر ایٹالہ راجندر کی تائید کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے تلنگانہ انٹی پارٹی کے صدر سی ایچ سدھاکر سے ملاقات کے بعد یہ ریمارک کئے ۔ دونوں قائدین نے حضور آباد انتخابات کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا ۔ کونڈا وشویشور ریڈی نے کہا کہ حضور آباد کے انتخابات مختلف سیاسی جماعتوں کے مابین نہیں بلکہ ایٹالہ راجندر اور چیف منسٹر کے سی آر کے درمیان ہیںاسی لئے وہ ایٹالہ راجندر کی تائید کا اعلان کر رہے ہیں ۔