مصدقہ اطلاع پر کریم نگر ٹاسک فورس کی کارروائی
کریم نگر ۔ 5 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : غیر قانونی طریقہ پر دھماکہ خیز اشیاء کے کاروبار کی ملی ایک اطلاع پر کریم نگر ٹاسک فورس کے عہدیداروں نے اچانک دھاوا کیا ۔ اس دھاوے میں بھاری مقدار میں دھماکہ کیے جانے والے اشیاء کا ذخیرہ دستیاب ہوا ۔ پولیس کو دی گئی اطلاع کے مطابق حضور آباد مستقر پر غیر مجاز طریقہ پر اس کاروبار کو چلانے کی ملی اطلاع پر سیداپور منڈل میں ٹاسک فورس اے سی پی شوبھن کمار کی زیر قیادت سی آئز سرینواس راؤ ، جناردھن ریڈی کے زیر نگرانی دھاوا کیا گیا ۔ آکنور سے بذریعہ کار دھماکو اشیاء منتقل کی جارہی تھیں ۔ حضور آباد منڈل کاٹرا پلی موضع کے متوطن ایس راج گوپال راؤ ملازمت کے سلسلے میں ہنمکنڈہ میں رہائش پذیر شخص کو حراست میں لے لیا ۔ اس کے پاس سے 40 گن پاوڈر 4500 میٹر وائر بنڈل 800 جلیٹن اسٹکس برآمد کرتے ہوئے ضبط کرلیے گئے اور سیداپور پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا ۔ اس کی بازاری قیمت ایک لاکھ روپئے تک ہوگی ۔ راج گوپال راؤ سے پوچھ گوچھ پر پچھلے کچھ ماہ سے قدیم ضلع کریم نگر میں اس طرح کی فروخت کی جارہی ہے قبول کرلیا ۔ اس کاروبار کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی اجازت نہیں لی ہے ۔ اس طرح یہ غیر قانونی دھماکہ کرنے والی اشیاء کی خرید و فروخت جاری ہے ۔ یہ پولیس تحقیقات میں پتہ چلا ۔ ہنمکنڈہ کے چاڈا مہی یال ریڈی حضور آباد منڈل کاٹرا پلی تاڑوائی رمیش مفرور ہیں ۔ اس موقع پر ٹاسک فورس آفیسر شوبھن کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کریم نگر کمشنریٹ حدود میں غیر سماجی غیر قانونی سرگرمیوں پر ٹاسک فورس کڑی نظر رکھے ہوئے ہے ۔ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے اچانک دھاوے کیے جاتے رہیں گے ۔۔