حضور آباد میں بی جے پی کامیاب ہوگی ۔ ایٹالہ راجندر کا بیان

   

حیدرآباد۔ سابق وزیر و بی جے پی لیڈر ایٹالہ راجندر نے آج دعوی کیا کہ حضور آباد ضمنی انتخاب میں بی جے پی کامیاب ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر اور ان کے فرزند کے ٹی آر کی حکمت عملی اور سازشیں ان کے حلقے میں کامیاب نہیں ہونگی ۔ انہوں نے حضور آباد کے پارٹی انچارجس سے خطاب میں یہ بات کہی ۔ اجلاس میں انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کی حکمت عملی پر غور و خوض کیا گیا ۔