حضور اکرمؐ کی شان میں گستاخی مسلمانوں کیلئے ناقابل برداشت

   

انجمن سجادگان، متولیان و خدمت گذاران وقف کا احتجاج
حیدرآباد۔/13 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) انجمن سجادگان، متولیان و خدمت گذاران وقف نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی پر مبنی ملعون نرسنگھانند کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گستاخی کی جر￿ت کرنا بھی ناقابل برداشت ہے۔ انجمن کے ذمہ داروں مولانا سید علی اکبر نظام الدین حسینی صابری سجادہ نشین درگاہ حضرت شاہ خاموش ؒ ، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ، مولانا سید محمود پاشاہ قادری زرین کلاہ، مولانا سید ابراہیم حسینی قادری، مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی، مولانا میر فراست علی شطاری، مولانا سید شیخن احمد شطاری کامل پاشاہ، مولانا سید وصی اللہ حسینی قادری، مولوی ظہیراحمد خاں، مولانا سید ندیم اللہ حسینی ، مولانا سید قطب الدین حسینی، مولانا سید شاہ علی حسینی قادری اور مولانا سید اسلم حسین نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ اپنی ہر چیز سے بڑھ کر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور اتباع کو اپنا شعار بنائیں۔ جو کوئی بھی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی پیروی کرے گا وہ ہدایت پائے گا اور جس نے منہ پھیرا وہ گمراہ اور ہلاک ہوا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملعون نرسنگھانند نے گستاخانہ بیان جاری کیا ہے جو انتہائی اشتعال انگیز ہے۔ مسلمانوں میں بیانات کو لے کر ناراضگی پائی جاتی ہے۔ مسلمانوں کا جمہوری انداز میں اظہار ناراضگی ضروری ہے۔ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت یہ بیانات دیئے جارہے ہیں۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ گستاخانہ بیانات کو روکنے کیلئے سخت کارروائی کریں تاکہ مستقبل میں کوئی ایسی جر￿ت نہ کرے ۔ مسلمانوں کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے گھروں میں محافل درود پاک اور مساجد و خانقاہوں میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت و سیرت، نعت کی محفلوں کے انعقاد کی اپیل کی گئی۔1