حضور نگر حلقہ اسمبلی کیلئے 21 اکٹوبر کو ضمنی الیکشن

   

حیدرآباد 21 ستمبر ( سیاست نیو ز) الیکشن کمیشن نے ملک کی مختلف ریاستوں میں 64 اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے ۔ یہ انتخابات ہریانہ و مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کے ساتھ ہونگے ۔ اس طرح تلنگانہ کے حلقہ اسمبلی حضور نگر ( ضلع نلگنڈہ ) کے ضمنی انتخاب کا بھی اعلان کیا گیا جہاں 21 اکٹوبر کو رائے دہی ہوگی ۔ 24 اکٹوبر کو ووٹوں کی گنتی کے بعد نتیجہ کا اعلان کردیا جائیگا ۔ انتخابات کیلئے 23 ستمبر کو اعلامیہ جاری کیا جائیگ۔ پرچہ نامزدگی 28 ستمبر تک داخل کئے جائیں گے اور یکم اکٹوبر تک نام واپس لئے جاسکتے ہیں۔