حضور نگر سوریہ پیٹ میں ایک کھمبے پر 40 سے زیادہ سی سی کیمرے

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : سوریہ پیٹ ضلع کے حضور نگر میں ایک کھمبے پر 40 سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں ۔ عوام کو لگتا ہے کہ یہ کیمرے پولیس نے کسی بھی اہم چوراہے پر صورتحال پر نظر رکھنے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے ہیں تو یہ غلط ہیں ۔ دراصل سوریہ پیٹ کے حضور نگر میں وویکانند سنٹر سے پی ایس آر سنٹر تک سڑک پر ایک تاجر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا کاروبار کررہا ہے ۔ اپنی دکان پر سب کی نظریں جمانے اس نے دکان کے سامنے ایک کھمبا لگا کر اسے دلکش بنادیا ہے ۔ مسافرین کو اپنی طرف متوجہ کرنے والے یہ کیمرے ٹوٹے ہوئے ہیں ۔ دکاندار نے اسے پھینکنے کے بجائے اسے دلکش ڈیزائن کے طور پر تیار کر کے کھمبے پر لگایا ہے ۔ یہ دکاندار اپنے کاروبار کی ترقی اور عوام کو اپنی جانب متوجہ کرنے اسے پیش کیا ہے ۔ ش