حیدرآباد 28 ستمبر ( سیاست نیوز ) تلگو دیشم نے حلقہ حضور نگر کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔پارٹی ورکروں اور قائدین کی جانب سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے قیادت پر دباؤ میں اضافہ ہورہا تھا ۔ صدر تلگو دیشم مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے ین ٹی آر ٹرسٹ بھون میں تلنگانہ تلگو دیشم قائدین سے ملاقات کر کے صورتحال سے واقفیت حاصل کی نائیڈو نے حلقہ حضور نگر ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ آر چندر شیکھر ریڈی امیدوار ہونگے ۔ چندر شیکھر ریڈی نے بتایا کہ حضور نگرسے تلگو دیشم مقابلہ کریگی اور پرچہ نامزدگی 30 ستمبر پیر کو داخل کیا جائے گا ۔ امیدوار کے نام کا کل 29 اکٹوبر بروز اتوار اعلان کیا جاسکتا ہے ۔