حیدرآباد۔24۔ ستمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر اور ٹی آر ایس کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ نے پارٹی جنرل سکریٹری اور گورنمنٹ وہپ پی راجیشور ریڈی کو حضور آباد اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناؤ کا انچارج مقرر کیا ہے ۔ کے سی آر نے راجیشور ریڈی کو ہدایت دی کہ ریاستی وزراء ، ارکان پارلیمنٹ ، ارکان اسمبلی و کونسل کے ساتھ بہتر تال میل برقرار رکھیں اور حضور نگر میں قیام کریں۔ پارٹی کی انتخابی حکمت عملی کی تیاری کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ کے سی آر نے تمام وزراء ، ارکان پارلیمنٹ اور ارکان مقننہ کے علاوہ پارٹی جنرل سکریٹریز اور قائدین کو ہدایت دی کہ مجوزہ بلدی انتخابات کے لئے تیار رہیں۔ انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ میونسپلٹی کی سطح پر اپنی ذمہ داری قبول کریں اور پارٹی مشنری سے تعاون کریں ۔ نلگنڈہ ضلع سے تعلق رکھنے والے قائدین کو حضور نگر اسمبلی حلقہ کی مہم کی ذمہ داری دی گئی ۔