حضور نگر میں ماہِ محرم کے انتظامات کا تیقنمسلم نمائندوں کی اتم کمار ریڈی سے ملاقات

   

حیدرآباد۔/19 جولائی، ( سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ حضور نگر میں ہندو۔ مسلم اتحاد اور مذہبی رواداری کا ماحول ہے اور تمام مذاہب کے عید اور تہوار مل جل کر منائے جاتے ہیں۔ ماہِ محرم کے آغاز پر مقامی مسلمانوں نے اتم کمار ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے یوم عاشورہ کے موقع پر شرکت کی دعوت دی۔ مسلم قائدین شیخ سیدا ، شیخ ناگول میر اور شیخ معین نے اتم کمار ریڈی سے ملاقات کی اور ماہِ محرم الحرام کے دوران عاشور خانوں کے انتظامات میں محکمہ جات سے تعاون کی خواہش کی۔ سابق میں اتم کمار ریڈی نے رکن اسمبلی کے فنڈ سے محرم کے انتظامات کیلئے 4 لاکھ روپئے کی منظوری دی تھی۔ پینے کے پانی کی سربراہی، زائرین کیلئے ٹائیلٹس کی تعمیر اور دیگر امور کیلئے ایم پی ترقیاتی فنڈ سے رقومات جاری کرنے کی درخواست کی گئی۔ اتم کمار ریڈی نے محرم کے موقع پر زیارت کرنے سے اتفاق کیا اور فنڈز کی اجرائی کا تیقن دیا۔ر