حضور نگر میں ٹی آر ایس امیدوار کی تائید کیلئے سی پی آئی سے اپیل

,

   

کے سی آر کی ہدایت پر سینئر لیڈر کیشو راؤ کی مخدوم بھون میں سی پی آئی قائدین سے ملاقات

حیدرآباد ۔29 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں ضلع نلگنڈہ کے حلقہ اسمبلی حضور نگر کے آئندہ ماہ منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات میں اپنی کامیابی کی راہ ہموار کرنے کے مقصد سے تلنگ انہ راشٹرا سمیتی نے ریاستی سی پی آئی کے ساتھ انتخابی مفاہمت کیلئے دوستی کا ہاتھ آگے بڑھایا ہے اور اس سلسلہ میں آج صدر تلنگانہ راشٹرا سمیتی و چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر جنرل سکریٹری تلنگانہ راشٹرا سمیتی و رکن پارلیمان ڈاکٹر کے کیشو راؤ نے سی پی آئی قائدین کے ساتھ بات چیت کیلئے ملاقات کرنے کا انکشاف کیا اور بتایا چونکہ حلقہ اسمبلی حضور نگر کے ضمنی انتخاب میں سی پی آئی مقابلہ نہ کرنے کے پیش نظر ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس کی تائید کرنے کی سی پی آئی سے خواہش کی گئی ۔ ڈاکٹر کے کیشو راو نے واضح طور پر کہا کہ محض سی پی آئی کی تائید کے حصول کیلئے ہی ہم نے آج سی پی آئی پارٹی آفس مخدوم بھون پہونچیں ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمیونسٹ پارٹیاں کوئی اور پارٹیوں کیلئے دم والی پارٹیاں سمجھ لینا غلط بات ہے اور ہم ایسا تصور بھی نہیں کرتے ہیں ۔ ڈاکٹر کیشو راؤ نے بتایا کہ سی پی آئی قائدین کی بات چیت کا طرز عمل دیکھنے اور طریقہ کار سے اس بات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سی پی آئی تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی تائید کرنے کیلئے تیار رہنے کا اشارہ دیا ہے ۔ علاوہ ازیں سی پی آئی قائدین نے دو دن بات چیت یورانیم کی کھدائی ،

بنجر اراض یات کیلئے پٹہ جات کی اجرائی اور ریونیو قوانین میں تبدیلی جیسے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ ٹی آر ایس قائدین کی سی پی آئی قائدین کے ساتھ ہوئی بات چیت کیلئے تلنگانہ ریاستی سی پی آئی سکریٹری مسٹر سی ایچ وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ جدوجہد میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے قدیم دوست ہیں۔ لیکن علحدہ ریاست تلنگ انہ کی تشکیل عمل میں آنے کے بعد ہما رے مابین بعض ناگزیر وجوہات کے باعث دوریاں پیدا ہوگئی تھیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آئندہ ماہ حلقہ اسمبلی حضور نگر کیلئے منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی تائید کرنے اور بھرپور مدد کرنے کی خواہش کی ہے ۔ مسٹر سی ایچ وینکٹ ریڈی سکریٹری ریاستی سی پی آئی نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یکم اکتوبر کو تلنگانہ ریاستی سی پی آئی کمیٹی کے عاملہ کا اجلاس انعقاد عمل میں لایا جائے گا اور اس اجلاس میں سیاسی حالات کا جائزہ لیتے ہوئے سی پی آئی حضور نگر اسمبلی کیلئے منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی تائید کرنے یا نہ کرنے کے تعلق سے کوئی فیصلہ کرے گی اور اس فیصلہ کا اجلاس کے بعد اعلان کئے جانے کا مسٹر وینکٹ ریڈی نے اظہار کیا۔