حیدرآباد 24 اکٹوبر ( این ایس ایس ) سابق رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے حضور نگر ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس کی کامیابی کا خیر مقدم کیا ہے ۔ نتائج پر اپنے ٹوئیٹر پر تبصرہ کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ حلقہ کے عوام نے ٹی آر ایس میں زبردست یقین کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ریاستی حکومت کے کاموں کو بھی سند عطا کی ہے ۔ کویتا نے ادعا کیا کہ کے سی آر حکومت ریاست میں ترقیاتی ایجنڈہ پر آگے بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے ٹی آر ایس کارکنوں کو بھی مبارکباد دی جنہوں نے متحدہ جدوجہد کے ذریعہ حلقہ میں پارٹی امیدوار کی شاندار کامیابی کو یقینی بنایا ہے ۔ حضور نگر میں بی جے پی اور تلگودیشم پارٹی کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں۔