تروملا ۔ 29 ۔ ستمبر (این ایس ایس)کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا ہے کہ حلقہ اسمبلی حضورنگر میں وہ اپنی پارٹی کی امیدوار این پدماوتی ریڈی کی تائید میں مہم چلائیںگے جہاں ایک ڈیکٹیٹر اور خاتون کے درمیان مقابلہ ہے ۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر پونم پربھاکر نے کہا کہ پدماوتی ریڈی کی کامیابی وقت کا تقاضہ ہے۔