حضور نگر نتائج کے بعد کے سی آر کا گھمنڈ ٹوٹ جائے گا: اتم کمار

,

   

حضور نگر ۔ 13 ۔ اکتوبر (این ایس ایس) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر این اتم کمار ریڈی نے آر ٹی سی ہڑتال سے نمٹنے میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے رویہ کی آج مذمت کی ۔ انہوں نے حلقہ اسمبلی حضور نگر میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی مہم چلاتے ہوئے اتوار کو مٹم پلی میں متعدد جلسوں سے مخاطب کرتے ہوئے کے سی آر کو ایک انتہائی غیر ذمہ دار اور بے حس چیف منسٹر قرار دیا اور کہا کہ کے سی آر کے مخاصمانہ رویہ نے آر ٹی سی ڈرائیور سرینواس ریڈی کو خودکشی کیلئے مجبور کیا ۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ حضور نگر کے ضمنی انتخابات کا نتیجہ آنے کے بعد چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا گھمنڈ ٹوٹ جائے گا ۔