حفاظتی جال جھاڑ کے لیے پھانسی کا پھندہ

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد و ریاست تلنگانہ کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے تلنگانہ حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ہریتا ہرم پروگرام کو تہوار کی طرح مناتے ہوئے ہر سال موسم برسات میں کروڑہا پودے لگائے جارہے ہیں ۔ ان پودوں کے تحفظ کے لیے لوہے کی جالی دار ڈھال بنائی جارہی ہے جو پودوں کو بھیڑ بکریوں سے محفوظ رکھتی ہے ۔ مگر اس کو پودے کے بڑا ہونے تک رکھا جاتا ہے ۔ اس کے بعد اس تحفظ کرنے والے جالی کو ہٹا کر دوسرے پودے کے تحفظ کے لیے لگایا جاتا ہے ۔ مگر سکندرآباد سنگیت چوراستہ پر پودے کی حفاظت کے لیے لگائی گئی جالی اس کے لیے سزا بن گئی ہے ۔ ایسا لگ رہا ہے کہ جھاڑ کو اس جالی سے گھٹن محسوس ہورہی ہے ۔ جیسے جیسے پودا تناور درخت میں تبدیل ہورہا ہے ۔ یہ جالی جھاڑ میں پھنستے جارہی ہے ۔ جی ایچ ایم سی کی ذمہ داری ہے کہ اس جانب فوری توجہ دیں گریٹر حیدرآباد میں جن مقامات پر شجرکاری کی گئی ہے وہاں پودے بڑے ہوگئے ہیں تو جالی کو نکالنے کے اقدامات کریں ۔۔ ن