جامعہ تعلیم البنات محبوب نگر میں جلسہ ، مفتی عبداللہ حامد رشادی اور دیگر علماء کا خطاب
محبوب نگر ۔ قرآن مجید سے اٹوٹ وابستگی میں ہی دونوں جہانوں کی کامیابی مضمر ہے ۔ جامعہ تعلیم البنات محبوب نگر کے جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید سے علماء کی مخاطبت سے قرآن پاک جس کو اللہ نے انسانیت کی رہنمائی کیلئے نازل کیاہے ۔ اس کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ نے لے رکھا ہے ۔ قرآن کا حفظ کرلینا بڑی سعادت مندی ہے ۔ قیامت کے دن ایک حافظ قرآن کو ایسے (10) لوگوں کی شفاعت کا موقع دیا جائے گا ۔ جن پر جہنم واجب ہوچکی ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار مفتی عبداللہ حامد رشادی ناظم جامعہ تعلیم البنات محبوب نگر نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کے ساتھ والہانہ تعلق میں ہی دونوں جہانوں کی کامیابی ہے اور کہا کہ اسلام مکارم اخلاق اور حسن معاشرت کی ایسی تعلیمات دینا ہے جس سے معاشرہ محبت اور امن و سکون کا گہوارہ بن سکتا ہے ۔ لیکن آج کے حالات اس سے روگردانی کا نتیجہ ہے ۔ مفتی محمد انس قاسمی استاد جامعہ نے کہا کہ آج دنیا میں مسلمانوں کی ذلت اور رسوائی کا سبب یہی ہے کہ ہم نے قرآن مجید کو چھوڑ رکھا ہے ۔ جامعہ کی صدر معلمہ نے بھی مخاطب کیا ۔ جامعہ کی طالبات نے متاثر کن تعلیمی مظاہرہ پیش کیا ۔ حفظ قرآن کی تکمیل کرنے والی دو طالبات فرح بیگم اور مریم عاکفہ کی شریک خواتین نے گلپوشی کی اور تہنیت پیش کی۔ ختم قرآن مجید کی اس تقریب میں ساری امت کے بیماروں کیلئے دعائے صحت ، مرحومین کیلئے دعائے مغفرت اور کورونا وائرس سے حفاظ کیلئے خصوصی دعائے کی گئی ۔
