کریم نگر ۔ صوفی اسکالر اکبر علی شاہ وارثی کے فرزند حافظ ریاض الدین وارثی، دیوا شریف، اتر پردیش سے تعلق رکھتے ہیں انھونے حیدرآباد کے مشہور معروف جامعہ نظامیہ سے حفظ قرآن کی تعلیم مکمل کی، جس پر تلنگانہ صوفی خانہ اسوسیایشن کے ریاستی صدر محمد سولیمان صوفی، جنرل سکریٹری محمد مسیح الدین، حضرت شیر علی بابا درگاہ کمیٹی کے چیئرمین ایم۔ڈی مجید علی نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔
ونپرتی ، منڈری کلاں میں اصلاحی و تربیتی اجتماع ملتوی
ونپرتی ۔ مفتی محمد غیاث الدین حسامی کے بموجب مستقر مندڑی کلاں میں سلسلہ قادریہ چشتیہ کمالیہ کا ایک روزہ اصلاحی و تربیتی اجتماع 8 جنوری 2022 کو جامع مسجد مندڑی کلاں منڈل ضلع ونپرتی میں منعقد کیا گیا تھا ۔ لیکن کوویڈ اور امی کرون کے بڑھتے کیسیس اور تلنگانہ حکومت کے جاری کردہ احکامات کے پیش نظر ملتوی کیا گیا ہے ۔ آئندہ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔
سڑک حادثہ میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل ہلاک
بودھن ۔ گذشتہ رات گودھن کے مضافات میں واقع موضع بلالی سڑک پر ایک سڑک حادثہ میں ہیڈ کانسٹیبل سرینواس 52 سالہ شدید زخمی ہوگیا ۔ اطلاع ملنے پر اے ایس آئی لکشمیا زخزی سرینواس کو دواخانہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ ہیڈ کانسٹیبل کو مردہ قرار دیا ۔ سرکل انسپکٹر رورل رویندر نئایک نے متوفی کے افراد خاندان کو اس حادثہ کی اطلاع دی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو لڑکے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق رات کے وقت سرینواس کی موٹر سائیکل کے سامنے اچانک ایک سائیکل سوار آجانے کی وجہ سے اس کو بچانے کی کوشش میں سرینواس حادثہ کا شکار ہوگیا ۔
