حقوق انسانی کے جہدکار محمود پراچا ایڈوکیٹ کا لکچر ملتوی پیشہ وارانہ مصروفیات وجہ

   

حیدرآباد ۔ حقوق انسانی جہدکار مسلم ، دلت اتحاد کے علمبردار سپریم کورٹ کے سینئیر ایڈوکیٹ محمود پراچا نے بعض اہم مقدمات کی تیاری کیلے اپنا دورہ حیدرآباد منسوخ کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ اتوار 28 مارچ کو شہریوں کے دستوری و سیاسی حقوق پر روزنامہ سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں ان کے خصوصی لکچر کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ محمود پراچا ایڈوکیٹ کی مصروفیات کو دیکھتے ہوئے لکچر ملتوی کردیا گیا ۔ تلنگانہ فارمرس فورم نے اس لکچر کا اہتمام کیا تھا ۔ منتظمین کے مطابق جناب محمود پراچہ کے لکچر کی تاریخ کا متعاقب اعلان کیا جائیگا ۔ واضح رہے کہ محمود پراجا ایڈوکیٹ دہلی فسادات کے اصل مجرمین و خاطیوں کو کیفر کردار تک پہوچانے وسیع تر قانونی لڑائی لڑ رہے ہیں ۔ وہ چاہتے ہیں کپل مشرا کے بشمول بی جے پی کے جن قائدین نے اشتعال انگیزی کرکے دہلی کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کو بگاڑا جس کے نتیجہ میں خون ریز فسادات برپا ہوئے ( ان میں 53 افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوئے تھے جن میں مسلمانوں کی اکثریت تھی مسلمانوں کا بہت مالی نقصان بھی ہوا تھا )۔