حقوق حاصل کرنے متحد ہوکر بے خوف آواز اٹھانے کی ضرورت

   

اقلیتی ملازمین کے مسائل کی یکسوئی کی کوشش، سنگاریڈی میں ٹی ایس میسا کا اجلاس، مقررین کا خطاب

سنگاریڈی 6 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیز ایمپلائز سرویس اسوسی ایشن ( ٹی ایس میسا ) ضلع سنگاریڈی کا اجلاس ضلع پریشد میٹنگ ہال سنگاریڈی میں محمد جاوید علی سابق جنرل سکریٹری ٹی این جی اوز ضلع سنگاریڈی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ایم اے فاروق ریاستی صدر’ ریاض احمد خان اسٹیٹ ورکنگ پرسیڈنٹ’ ایم اے نعیم ریاستی اڈیشنل جنرل سکریٹری’ محمد ذاکر حسین اسٹیٹ کونسل ٹی پی ٹی ایف’ محمد صابر علی صدر ایس ٹی یو ضلع سنگاریڈی’ محمد عبداللہ صدر ٹی پی آر ٹی یو’ ایم اے مجیب ممبر اسٹیٹ اڈوائزری کونسل آئٹا’ محمد عظمت اللہ صدر آر یو پی پی ٹی ایس’ محمد شکیل قائد ٹی این جی اوز’ محمد اقبال’ محمد تحسین اور دیگر نے شرکت کی اور مخاطب کیا۔ محمد جاوید علی نے مخاطب کرتے ہوے کہا کہ اتحاد وقت کا تقاضہ ہے۔ متحد ہوکر ہی ہم اپنے حقوق حاصل کر سکتے ہے۔ اقلیتی ملازمین سرکار کی حق تلفی’ ناانصافی کے ازالہ اور مسائل کی یکسوئی کے لیے متحدہ ہونے اور ایک مضبوط تنظیم کی سخت ضرورت محسوس کرتے ہوے تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیز ایمپلائز سرویس اسوسی ایشن کی ضلعی شاغ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس میں نہ صرف اقلیتی ملازمین سرکار بلکہ حکومت سے مشاہرہ اور اعزازیہ حاصل کر نے والے کنٹراکٹ ملازمین’ اوٹ سورسنگ ملازمین’ پارٹ ٹائم ملازمین اور آئمہ و موذنین کو بھی اجلاس میں مدعو کرتے ہوے انھیں تنظیم سے جوڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ایم اے فاروق ریاستی صدر نے کہا کہ ٹی ایس میسا کا قیام 2009 میں عمل میں آیا اور گذشتہ 14 سال سے اسو سی ایشن فعال اور متحرک طور پر کام کر ہی ہے۔ اقلیتی ملازمین کے مسائل اور حکومت کی فلاحی اسکیمات سے ہر مستحق مسلمان کو مستفید کروانے کے لیے ہم سعی کر رہے ہے۔ ٹی ایس میسا نے اقلیتی ملازمین سرکار کے کئی مسائل کو حکومت سے رجوع کرتے ہوئے حل کروایا ہے۔ ریاض احمد خان اسٹیٹ ورکنگ پریسیڈنٹ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایس میسا صرف تلنگانہ تک محدود نہیں ہے بلکہ ملک کی 14 ریاستوں میں اسو سی ایشن قائم کی گئی اور عنقریب اس کو قومی تنظیم میں تبدیل کیا جائگا۔ انھوں نے کہا کہ تلنگانہ کے 32 اضلاع میں اسو سی ایشن کی شاخ قائم ہے۔ اجلاس میں ٹی ایس میسا کی ضلع سنگاریڈی یونٹ تشکیل دی گئی۔ محمد جاوید علی ضلع صدر’ محمد صابر علی جنرل سکریٹری’ محمد ذاکر حسین خازن’ محمد تحسین اعزازی صدر’ محمد ذکی انور احمد خان ورکنگ پریسیڈنٹ’ معاون صدر سید آعظم علی’ ایم اے صمد’ نظیرطاحمد خان’محمد اقبال’ شکیل احمد’ محمد انیس نائب صدور’ محمد واجد علی اڈیشنل جنرل سکریٹری’ محمد شکیل’ محمد اقبال جوائنٹ سکریٹری’ ایم اے غنی’ شبیر’ محمد آرگنائزنگ سکریٹری’ فاضل احمد پبلسٹی سکریٹری’ محمد لطیف’ محمد غوث آئیٹا سکریٹری’ علی بن سالم’ سید آصف اسپورٹس سکریٹری’ مبین اور اعجاز کا بحیثیت رکن عاملہ با اتفاق آراء انتخاب عمل میں آیا۔