حقوق کی حفاظت کیلئے سبھی ضروری اقدامات :چین

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ۔6 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین نے کہا ہے کہ امریکہ اگر ایشیا بحرالکاہل خطے میں سطح سے سطح تک مارکرنے کی صلاحیت والی درمیانی دوری کی میزائل تعینات کرتا ہے تو وہ اپنے سلامتی حقوق کی حفاظت کرنے کیلئے سبھی ضروری قدم اٹھائے گا۔چین کے وزارت خارجہ نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے کہاکہ اگر چین کے حقوق کو نقصان پہنچے گا تو وہ خاموش نہیں بیٹھے گا۔ہم اپنے دروازے کے نزدیک کسی بھی ملک کو امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔