حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی

   

کلکٹریٹ نظام آباد پر تلنگانہ ایمپلائیزجے اے سی کا احتجاج ، کلکٹر کو یادداشت

نظام آباد :آل انڈیا ایمپلائز JAC کی اپیل اور تلنگانہ ایمپلائز JAC چیرمین مسٹر مامنڈلا راجندر کی ہدایت پر نظام آباد ضلع ایمپلائز چیرمین مسٹر آلوکا کشن کی قیادت میں آج دوپہر کھانے کے وقفہ کے دوران نظام آباد کلکٹریٹ پر سرکاری ملازمین کے ہمراہ احتجاج کیا اور ملک گیر سطح پر کی جارہی عام ہڑتال میں حصہ لیتے ہوئے نظام آباد ضلع کلکٹر نارائن ریڈی کو تحریری یادداشت پیش کی ۔ اس موقع پر نظام آباد ضلع ایمپلائز JAC چیرمین آلوکا کشن نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے واجبات پر مبنی مطالبات PRC,CPS کی منسوخی ، ہلت کارڈ کی تجدید اور سرکاری محکوں میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات ، آمدنی پر ٹیکس کا لزوم (10)لاکھ روپئے تک کرنے ، اوٹ سورسنگ و کنٹراکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کے علاوہ دیگر مطالبات کو قبول کرنے کیلئے مرکزی و ریاستی سے خواہش کی اور واجبی مطالبات کو قبول کرنے پر زور دیا ۔ جے اے سی چیرمین آلوکا کشن نے ان مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں احتجاج میں شدت پیدا کی جائے گی اور حقوق کو حاصل کرنے تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی ۔ اس احتجاجی پروگرام میں TNGO’s ضلع سکریٹری سنگم امرت کمار ، آرمور یونٹ صدر و سکریٹری گنگا کشن ، گوردھن ، ضلع ایگزیکٹیو کمیٹی ممبرس بی ایل شنکر ، وینو ، ناگراج ، پولا سرینواس ، شیکھر ، ستیم ، عتیق ، ٹی این جی اوز مشیر آکولہ پرساد اور دیگر فورم کے صدر و سکریٹریز رمن ریڈی ، ستیش ، نوین ، ضلع درجہ چہارم ملازمین صدر سکریٹری رام جی ، سوامی ، مہیلا ملازمین اور دیگر ملازمین کی کثیر تعداد نے حصہ لیا ۔