حقہ پارلر میں استعمال کی جانے والی ممنوعہ اشیاء ضبط، دو گرفتار

   

تھانے : دو افراد کو حقہ پارلر میں استعمال کی جانے والی اشیاء کے ساتھ جمعہ کے روز گرفتار کیا گیا۔ مہاراشٹرا کے بھیونڈی میں پولیس نے ایسی اشیاء کو ضبط کیا جن پر امتناع عائد ہے۔ خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے بھیونڈی کے ایک گودام پر چھاپہ مارا۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر آف پولیس بھیونڈی راج کمار شنڈے نے بتایا کہ گودام میں حقہ پارلر میں استعمال کی جانے والی ایسی اشیاء ضبط کی گئیں جن پر امتناع عائد ہے جن میں خوشبودار تمباکو اور دیگر اشیاء شامل ہیں جن کی مجموعی قیمت زائداز 3 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں 42 سالہ عرفان محمد امین صدیقی اور 31 سالہ فیصل رئیس خان کو گرفتار کرلیا۔