کانگریس اور بی جے پی پر تنقید، نندی گاؤں میں آتمیہ سمیلن، ریاستی وزیر سرینواس گوڑ اور دیگر کا خطاب
شاد نگر۔ 9 آپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاستی وزیر سرینواس گوڑ، محبوب نگر ایم پی مانے سرینواس ریڈی اور شاد نگر ایم ایل اے وائی انجیا یادو نے نندی گاؤں منڈل بی آر ایس پارٹی کے اتمیہ سمیلن پروگرام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سی ایم کے سی آر ایک عظیم لیڈر ہیں اور ان میں ملک کی سیاست پر سوال اٹھانے کی ہمت و طاقت ہے۔ شاد نگر حلقہ نندی گاؤں منڈل بی آر ایس اتمیہ سمیلن پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے تلنگانہ ریاستی وزیر سری نواس گوڑ نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ریاستی چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں ریاست کے مختلف شعبہ حیات مختلف عوامی فلاحی اسیکمات حقیقی طور پر روبعمل لاتے ہوئے عوام کو بھرپور استفادہ کا موقع فراہم کرنے والی واحد بی آر ایس پارٹی قرار دیا۔ پارٹی کارکنان بی آر ایس کی ایک بہت بڑی طاقت ہے۔ بی آر ایس پارٹی ملک میں ایک ناقابل تلافی قوت بن چکی ہے۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت تلنگانہ کی جانب سے متعارف کرائی جارہی فلاحی اسکیمات وضاحت کے ساتھ عوام کے سامنے پیش کریں اور عوام کو بھرپور استفادہ کا موقع فراہم کرنے کے لئے بھرپور کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ سرکار ریاست کے ہر فرد کی ترقی کے ساتھ ساتھ ہر گھر کو فلاحی اسیکم فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے بی جے پی اور کانگریس پارٹی پر تنقید و الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے الفاظ اور بلند بانگ دعووں اور وعدوں کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مناسب مشورہ دیتے ہوئے حقائق سے واقف کروائیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تلنگانہ حکومت عوام کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ رہے گی۔ اور آئندہ انتخابات میں بی آر ایس پارٹی تیسری مرتبہ تلنگانہ ریاست میں اقتدار میں ضرور بہ ضرور آئے گی۔ محبوب نگر ایم پی منے سرینواس ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کارکنان پر زور دیا کہ پارٹی کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ جڑے رہنے پر زور دیا۔ بی آر ایس پارٹی ہمیشہ عوام کے ساتھ اور عوام کے درمیان رہتے ہوئے کام کرنے والی پارٹی قرار دیا۔ شادنگر ایم ایل اے وائی انجیا یادو نے مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تلنگانہ ریاست کی بی آر ایس حکومت بالخصوص ریاستی چیف منسٹر کے سی آر ریاست کے تمام طبقات کے ساتھ ریاست کو ترقی کی طرف گامزن کیا ہوا ہے۔ منفرد عوامی اسکیمات کو روبہ عمل لاتے ہوئے ملک کی دیگر ریاستوں کے لئے ایک مثال قائم کر رہے ہیں۔ بی آر ایس پارٹی کی ان گنت اسکیمات سے ملک کی دیگر ریاستیں کافی متاثر ہیں۔ اس موقع پر ضلع پریشد وائس چیئرمین ایٹا گنیش۔ ننڈی گاوں سرپنچ وینکٹ رام ریڈی اطراف و اکناف کے سرپنچوں۔ وارڈ ممبران۔ ایم پی ٹی سی۔ پارٹی کارکنان۔خواتین کے علاوہ عوام بڑی تعداد میں موجود تھے۔