حقیقی مستحقین کو ڈبل بیڈ روم مکانات کی فراہمی کا مطالبہ

   

گمبھی راؤ پیٹ کے موضع کولامدی کا دورہ، مکان سے مایوس افراد سے کانگریس قائد مہیندر ریڈی کی ملاقات

گمبھی راو پیٹ۔ کانگریس قائد و انچارج حلقہ اسمبلی سرسلہ کے کے مہیندرریڈی نے سرکاری حکام سے خواہش کی کہ وہ ڈبل ڈبل روم مکانات کی منظوری کے معاملے کو شفاف طریقہ سے مکمل کریں، کے کے مہیندرریڈی آج ضلع سرسلہ، منڈل گمبھی راوپیٹ کے موضع کولامدی کا دورہ کرتے ہوئے ان افردا خاندان سے ملاقات کی جنھوں نے ڈبل بیڈ روم مکان کی عدم منظوری کے خدشہ کے پیش نظر ڈبل بیڈ روم مکان کا قفل توڑ کر مکان میں قبضہ کیاتھا،کانگریس قائد نے اس خاندان سے اسکی آپ بیتی سنی،اس خاندانی افراد نے مہیندر ریڈی کو بتلایا کہ ان کے پاس نہ تو زاتی زمین ہے نہ ہی گھر، اسکے باوجود انھیں ڈبل بیڈ روم مکان کی منظور شدہ فہرست میں نام شامل نہیں کیا گیا۔ اس موقع پر مہیندر ریڈی متعلقہ عہداروں کو فون کر کے تفصیلات حاصل کی اور کہا کہ وہ ڈبل بیڈروم مکانات کو حقیقی مستحق افراد کو الاٹ کریں۔ بعد ازاں کانگریس قائد مہیندر ریڈی نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے ٹی آرایس پر شدید تنقید کی اور کہا کہ پارٹی قائدین اپنی من مانی کے ذریعہ اس طرح کے حالات پید کررہے ہیں۔ انھو ں نے آیندہ دنوں کانگریس کا اقتدار یقینی قراد دیا، اس موقع پر صدرمنڈل کانگریس حمید الدین خالد دوسرے موجود تھے۔