حیدرآباد ۔ یکم ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس ورکنگ صدر کے ٹی آر نے کہا کہ حقیقی نتائج بی آر ایس کیڈر کیلئے خوشخبری ثابت ہوں گے ۔ کئی دنوں کے بعد آرام و سکون کی نیند سوپایا ہوں ہمیشہ سوشیل میڈیا میں سرگرم کے ٹی آر نے ایک ٹوئیٹ کرکے ایگزٹ پولس نتائج پر دوسری مرتبہ ردعمل کا اظہار کرکے کہا کہ ایگزٹ پولس کے نتائج سیاسی ہیٹ بڑھا چکے ہیں مگر 3 دسمبر کو حقیقی نتائج بی آر ایس کیلئے خوشخبری لے کر آئیں گے ۔ 70 سے زیادہ اسمبلی حلقوں پر بی آر ایس کامیابی حاصل کریگی ۔ انہوں نے میڈیا ہاوزس سے استفسار کیا کہ حقیقی نتائج کے بعد کیا وہ عوام سے معذرت خواہی کریں گے ۔ واضح رہے کہ 30 نومبر کو تلنگانہ انتخابات کیلئے رائے دہی ہوئی ہے ۔ رائے دہی کے بعد کل شام کے ٹی آر نے پریس کانفرنس میں ایگزٹ پولس کو بکواس قرار دیا تھا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں 5 ایگزٹ پولس نتائج جاری ہوئے ۔ 5 کے منجملہ صرف ایک ایگزٹ پول درست ثابت ہوئے ماباقی چار ایگزٹ پولس نتائج میں ایک ایگزٹ پول بی آر ایس 48 اسمبلی حلقوں پر دوسرے ایگزٹ پول نے 50 تیسرے نے 52 اور چوتھے نے 66 حلقوں پر کامیابی کی پیش قیاسی کی تھی وہ سب غلط ثابت ہوئے ۔ ن