حق اطلاعات ( ترمیمی )بل لوک سبھا میں

   

نئی دہلی، 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن کی مخالفت کے درمیان حق اطلاعات (ترمیمی) بل 2019 ووٹنگ کے ذریعے جمعہ کو لوک سبھا میں پیش ہو گیا ۔ بل میں حکومت کو مرکزی انفارمیشن کمیشن اور ریاستی انفارمیشن کمیشن کیلئے قانون بنانے کا حق دیا گیا ہے ۔ کانگریس کے ادھیر رنجن چودھری اور ششی تھرور اور ترنمول کانگریس کے سوگت رائے نے کہا کہ اس سے انفارمیشن کمیشن کی خود مختاری اور اختیارات ختم ہو جائیں گے ۔ حکومت نے کہا کہ اصل قانون بناتے وقت اس کیلئے قانون نہیں بنایا گیا تھا، اس لئے حکومت کو یہ بل لانا پڑا۔ مجلس کے اسد اویسی کی مانگ پر بل پیش کرنے کیلئے ووٹنگ کرائی گئی ۔