ونپرتی۔ 10 فرو ری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونپرتی ضلع کلکٹر آدرش سوربھی نے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ 11 فروری کو ونپرتی ضلع کی 5 میونسپلٹیوں میں ہونے والی پولنگ میں اپنے ووٹ کا استعمال ضرور کریں۔کلکٹر نے ونپرتی کے نرسنگایاپلی گورنمنٹ ڈگری کالج کے میدان میں قائم ڈسٹری بیوشن سنٹر، پیبیرو میونسپلٹی میں گورنمنٹ گرلز پالی ٹکنک کالج کے احاطے میں قائم ڈسٹری بیوشن سنٹر اور وہاں قائم گنتی مراکز کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پولنگ مواد کی تقسیم کیساتھ ساتھ انتخابی دن کی شام استقبالیہ مرکز کے قیام کو بھی اچھی طرح سے ترتیب دیا جائے۔