شعور بیداری ضروری، آر ٹی آئی کمشنر محسنہ قدوائی کی محمد جمال شریف ایڈوکیٹ سے بات چیت
جنگاؤں 9 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محسنہ پروین، کمشنر رائٹ ٹو انفارمیشن (RTI) تلنگانہ نے جنگاؤں کلکٹر کانفرنس ہال میں نمائندہ سیاست محمد جمال شریف ایڈوکیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ آر ٹی آئی حق معلومات ایکٹ 2005 سے متعلق عوام میں شعور بیدار ہونا ضروری ہے۔ اس قانون کے تحت کوئی درخواست دے تو اسے اندرون 30 یوم جواب دینا ضروری ہے۔ کسی بھی محکمہ میں جانکاری لینا ہو یا کوئی کاغذات حاصل کرنا ہو تو قانون حق معلومات 2005 کے تحت کوئی بھی شخص درخواست کسی بھی محکمہ میں دے سکتا ہے۔ تلنگانہ میں 18000 کیسیس زیرالتواء تھے تو تمام آر ٹی آئی کمشنرس ہر ضلع ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرتے ہوئے کیسیس کو ختم کرتے ہوئے حل کرنے کی کوشش کی۔ 10 جون سے جولائی تک 15 محکموں میں کیسیس کو صفر کیا گیا اور تمام حل ہوئے ہیں۔ اب تک تلنگانہ کے 12 سے 15 اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے کیسیس کو حل کیا گیا۔ پبلک انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) ہر ضلع اور ہر محکمہ میں رہتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ کئی جگہوں پر دورہ کرنے پر دیکھنے میں آیا کہ مسلمانوں میں اس قانون کے بارے میں معلومات نہیں ہیں۔ تلنگانہ کا ہر مسلمان آر ٹی آئی 2005 قانون کے تحت کوئی مسائل ہیں تو درخواست دے کر حل کرلیں۔ یہ قانون سب کے لئے ہے۔ تلنگانہ کے عوام ہر محکمہ میں آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت کئی درخواستیں پیش کی ہیں اسے حل کرنے کے لئے ہم لوگ کوشش کررہے ہیں۔ اس موقع پر کمشنر آر ٹی آئی محترمہ میرلا وائیشنوی اور دوسرے بھی موجود تھے۔