حق کی آواز کو دبانے کا حکومت پر الزام

   

متحدہ کریم نگر نظر انداز ، جگتیال میں ایم ایل سی ٹی جیون ریڈی کی پریس کانفرنس

جگتیال۔ ضلع جگتیال کانگریس پارٹی سینیر قاید رکن قانون ساز کونسل ٹی جیون ریڈی نے اپنی رہایش گاہ پر پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کانگریس پارٹی قایدین کی جانب سے عوامی اور کسانوں کے مسایل کو حکومت کی دہلیز تک پہنچانے کی کوشش کو سرکاری طاقت کی بل پر انھیں گرفتار کرتے ہویے حق کی آواز کو دبا کر جمہوریت کا گلا گھوٹنے کا الزام لگایا ریاست میں جمہوریت کا کوئی پاس و لحاظ نہیں ہے ۔انہوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے زرعی شعبہ اور پراجیکٹوں کو خصوصی اہمیت دینے کی بات کرنے اور 500 میٹر اونچائی پر پانی کی منتقلی کے بانگ بلند دعوں کو مسترد کرتے ہویے کہا ک 200 میٹر اونچائی کو پانی منتقل نہ کرنے کا الزام لگایا اور کہا کے متحدہ ریاست آندھرا پردیش میں کانگریس کے دورے حکومت میں مختلف پراجیکٹوں کی تعمیر کیلئے ٹینڈرس انجام دیے گیے اور علحدہ تلنگانہ قیام کے بعد بھی آبپاشی پراجیکٹوں کی تعمیر کیلیے ہریش راو وزیر کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھا گیا جہاں پر آج تک ایک تٹہ مٹی بھی نہ نکالنے کا الزام لگایا اور نظام شوگر فیاکٹری کو سو دن میں بحال کرنے کا وعدہ کرنے والے سو دن میں مستقل بند کا الزام لگایا اور انتہای افسوس کی بات یہ ہے کہ چراغ تلے اندھیرا کے مماثل ریاستی حکومت کی جانب سے تعمیر کردہ کالیشورم پراجیکٹ کو ایشیا کا نمبر ون درجہ کہنے والے اس علاقے منتھی میڈی گڈہ کاٹارم علاقے میں پانی کی مشکلات در پیش ہیں ۔کے سی آر کو جس متحدہ ضلع کریمنگر نے سیاسی زندگی بخشی جسکی کی بنا آج چیف منسٹر کے عہدے پر فایز ہیں کے سی آر اسی ضلع کو نظر انداز کرنے کی بات کہی کے ٹی آر کے حلقہ سرسلہ میں بھی اپر میانر ڈیام پراجیکٹ سے دسہرہ تہوار تک پانی کی سربراہی پرنسپل سیکریٹی نے 8ماہ قبل دورہ کرتے ہوہے وعدہ کیا تھا آج تک وفا نہیں ہوا انہوں نے کہا کے ریاستی حکومت کو متحدہ تلنگانہ میں پانی کی منتقلی میں لاپرواہی کو عوام کبھی معاف نہیں کریگی اس موقع پر کانگریس پارٹی ضلعی صدر اے لکشمن کمار اور بنڈہ شنکر ریاستی آرگنائزنگ سیکریٹری گاجولہ راجیندر درگیہ جیون جگدیشور ایڈوکیٹ اور دیگر موجود تھے