دمشق: بشارالاسد دور حکومت میں تباہ حال شام کے شہر حلب کا ایئرپورٹ تیرہ سال بعد کھول دیا گیا۔حلب کا ایئرپورٹ بشارالاسد کے اقتدار کے خاتمے کے دنوں میں بند کر دیا گیا تھا، اب شامی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر فضائی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حلب ایئر پورٹ پر دمشق سے پہلی مسافر پرواز نے لینڈ کیا، آمد پر رن وے پر واٹرکینن سلیوٹ اور بینڈ باجوں سے استقبال کیا گیا۔سول ایوی ایشن کے مواصلاتی شعبے کے سربراہ مصطفی کاج نے اس موقعے پر کہا کہ ایئر پورٹ کو لڑائی چھڑ جانے کے بعد بند کر دیا گیا تھا، یہ لڑائی ایئرپورٹ کو حکومتی قبضے سے چھڑوانے کیلئے کی گئی تھی۔