حلب بین الاقوامی ہوائی اڈہ کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

   

دمشق، 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) شام کی نقل و حمل کی وزارت نے کہا ہے کہ حلب بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کام 19 فروری سے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔فوج نے ہوائی اڈے کو طیاروں کے اترنے اور پرواز کرنے کے نکتہ نظر سے محفوظ بتایا ہے ۔وزارت کی طرف سے بیان میں کہا گیا کہ دمشق سے حلب کے لئے پہلا ہوائی جہاز چہارشنبہ کو پرواز کرے گا۔حلب ہوائی اڈے کو 2012 میں باغیوں کے حملہ کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔ملک کے وزیر ٹرانسپورٹ علی حمود نے کہا کہ ہوائی اڈے سے پروازوں کی شروع کرنے کے لئے تیار ہے اور آنے والے دنوں میں یہاں سے قاہرہ اور دمشق کے لئے پروازیں ہوں گی۔شامی فوج نے پیر کو حلب کے مغربی اور شمال مغربی دیہی علاقوں میں کئی دیہات اور قصبوں پر کنٹرول کرنے کا اعلان کیا۔شامی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ مغربی حلب میں فوجی مہم اب بھی جاری ہے ۔