حلف برداری میں شریک تین این سی پی لیجسلیٹرزواپس

   

ممبئی ۔ 25 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں ڈپٹی چیف منسٹر کی حیثیت سے اجیت پوار کی حلف برداری تقریب میں شریک این سی پی کے تین ارکان اسمبلی آج ممبئی واپس ہوگئے جو ہفتہ سے لاپتہ تھے ۔ دونت دروڈا ( اسمبلی حلقہ شاہ پور ) نرہری زروال ( اسمبلی حلفہ دندوری) اور کلوان حلقہ کے رکن نتن پوار ممبئی واپس ہوچکے ہیں ۔ این سی پی کے ایک لیڈر نے یہ بات بتائی ۔ نتن پوار نے میڈیا کو بتایا کہ اُنھیں دہلی لیجایا گیا اور جب انھوں نے یہ محسوس کیا تو فوری پارٹی کے سینئر قائدین بشمول سپریہ سولے اور جیئنت پاٹل سے رابطہ کیا اور اُنھیں بتایا کہ وہ ان کے ساتھ ہیں ۔ این سی پی کے ترجمان نواب ملک نے ہفتہ کو یہ دعویٰ کیا تھا کہ تین ارکان کو چارٹرڈ جہاز کے ذریعہ دہلی لیجایا گیا ہے ۔