حلف لینے سے قبل نومنتخب بی جے پی کارپوریٹر کا انتقال

   

حیدرآباد : جی ایچ ایم سی انتخابات میں کامیاب بی جے پی کارپوریٹر رمیش گوڑ کا حلف لینے سے قبل انتقال ہوگیا ۔ رمیش گوڑ لنگوجی گوڑہ ڈیویژن سے کامیاب ہوئے تھے ۔ رمیش گوڑ کے انتقال پر بی جے پی کے قائدین نے صدمہ کا اظہار کیا اور ان کے گھر پہونچ کر ارکان خاندان کو پرسہ دیا۔ کامیابی کے تیسرے ہی دن رمیش گوڑ کورونا سے متاثر ہوکر ہاسپٹل میں زیرعلاج تھے جنھوں نے آج آخری سانس لی۔ ماضی میں وہ ایل بی نگر میونسپل چیرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔