ٹی آر ایس قائد سمیر احمد کی ایم ایل سی کے کویتا سے ملاقات، تحریری یاددشت پیش
نظام آباد۔ 8 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی آرمور کے ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کے لئے ایم ایل سی کے کویتا سے ان کے دورہ نظام آباد کے موقع پر حرکیاتی قائد ضلع ٹی آر ایس پارٹی سمیر احمد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے حلقہ اسمبلی آرمور کے زیر التواء و دیگر کاموں کی عاجلانہ یکسوئی کے سلسلہ میں ایک تفصیلی تحریری یادداشت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری حکم نامہ (58) کے تحت 30 لاکھ روپے منظوری عمل لائی گئی تھی جس میں سے(15)لاکھ روپے کی رقم ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیئر آفیسر نظام آباد کے اکاؤنٹ میں حکومت کی جانب سے جمع کی گئی ما باقی(15) لاکھ روپے رقم فوری طور پر اجرائی کیلئے مطالبہ کیا۔اس کے علاوہ مزید خدان پور ولیج نندی پیٹ منڈل میں واقع مسلم قبرستان کی حصار بندی کے لئے (30) لاکھ روپے اور مسجد سکینہ شاستری نگر آرمور کے کاموں کے لئے (20) لاکھ روپے منظور کرنے کیلئے رکن اسمبلی آرمور اے جیون ریڈی صدر ضلع ٹی آر ایس پارٹی وپی وی سی چیرمین کی توسط تجاویز ارسال کی گئی تھی سمیر احمد کی نمائندگی پر ایم ایل سی کے کویتا نے فوری طور ان فنڈز کی منظوری کے لئے پرنسپل سکریٹری اقلیتی بہبود ندیم احمد کو مکتوب ارسال کرتے ہوئے حلقہ اسمبلی ارمور کے ترقی (80) لاکھ روپے کی اجرائی کو یقینی بنانے کا تیقن دیا۔ جس پر سمیر احمد نے ان فنڈز کی فراہمی کے لئے رکن کونسل کے کویتا ورکن اسمبلی ارمور اے جیون ریڈی سے اظہار تشکر کیا۔