نظام آباد میں آئی ٹی ہب کے افتتاحی پروگرام کو کامیاب بنانے کویتا کی ہدایت
نظام آباد ۔ 25 جولائی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر کی جانب سے اقلیتی مسائل کے حل اور بودھن حلقہ کی ترقی کیلئے کی گئی نمائندگی پر انہوں نے آج وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور کے ہمراہ اجلاس منعقد کیا اور بودھن حلقہ میں اقلیتی امور پر جائزہ لیا ۔ اقلیتی بہبود کی انجام دہی کیلئے فنڈس کی منظوری اور بودھن کے علاقہ میں سڑکوں کی تعمیر ، آبی سہولتوں کی فراہمی و دیگر مسائل پر تفصیلی طور پر بات چیت کی ۔ رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر نے ایک ہفتہ قبل کے کویتا کے ہمراہ نوی پیٹ منڈل بودھن حلقہ کی ترقیاتی کاموں پر ایم ایل سی کیمپ آفس میں 5گھنٹے تک میٹنگ کی تھی حلقہ کی ترقی کیلئے رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر کی جانب سے مختلف تجاویز پیش کئے گئے تھے جس پر آج کے کویتا نے وزیر اقلیتی بہبود کے ہمراہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے اقلیتی مسائل کے حل کیلئے تجاویز بھی پیش کی۔ دریں اثناء رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے ارکان اسمبلی شکیل عامر بودھن ، گنیش گپتا نظام آباد کے ہمراہ ان کی قیام گاہ پر وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما رائو کے دورہ کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ واضح رہے کہ وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما رائو 29 ؍ جولائی کے روز نظام آباد میں آئی ٹی ہب کا افتتاح کررہے ہیں ۔ 40 کروڑ روپئے کے لاگت سے نظام آباد میں آئی ٹی ہب کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے اور اس آئی ٹی ہب میں 745 افراد کو ملازمت اور ایک ہزار افراد کو تربیت کی گنجائش ہے ۔ حیدرآباد دیگر شہروں کے بعد اضلاع میں تعمیر کئے جانے والا آئی ٹی ہب نظام آباد میں پہلا آئی ٹی ہب ہے اور اس کے افتتاح کیلئے بڑے پیمانے پر تیاریاں جاری ہے۔ کے کویتا نے آج نظام آباد آٹو ڈرائیورس سے بھی ملاقات کی تلنگانہ ٹریڈ آٹو ڈرائیور یونین کے نمائندوں نے کے کویتا سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقف کراتے ہوئے ایک تحریری یادداشت پیش کی جس پر کے کویتا نے اس مسئلہ کو حل کرنے کا تیقن دیا ۔