حلقہ اسمبلی کورٹلہ کی وقف اراضیات کا مکمل تحفظ کرنے کا تیقن

   


وقف پروٹیکشن کمیٹی کی جانب سے تہنیتی تقریب، رکن اسمبلی ودیا ساگر راؤ کا خطاب

کورٹلہ ۔ 25 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وقف پروٹیکشن کمیٹی کورٹلہ کے زیر اہتمام منعقدہ تہنیتی تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ نے کہا کہ کورٹلہ کی وقف اراضی کا تحفظ و ترقی ان کا نصب العین ہے۔ انڈمنٹ اراضیات عوام کی امانت ہیں اور ان کا تحفظ و ترقی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ واضح رہے کہ کورٹلہ کے حدود میں واقع کروڑہا روپے کی وقف بورڈ کی اراضی سروے نمبر 1412، 1409 ہیں جس کا مکمل رقبہ 99 گنٹہ اراضی پر مشتمل ہے جس کے کچھ حصہ پر چند مقامی افراد نے قبضہ کرتے ہوئے اسے فروخت کرنے کی کوشش کی تھی۔ ریاستی وقف بورڈ لینڈ سروے ڈپارٹمنٹ محکمہ مال پولیس کی جانب سے مسلسل سروے و پیمائش اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناجائز قابضین کے قبضے سے یہ وقف بورڈ اراضی بازیاب کی گئی۔ وقف بورڈ کی لازمی ناجائز قابضین کے قبضے سے آزاد کراتے ہوئے مسلمانان کورٹلہ کے حوالے کرانے میں رکن اسمبلی کورٹلہ کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ کا اہم رول رہا ہے۔ رکن اسمبلی کورٹلہ کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ نے وقف بورڈ اراضیات کی ترقی کے لئے ایم ایل اے فنڈ سے 10 لاکھ روپے جاری کرنے کا تیقن دیا۔ انہوں نے وقف بورڈ پروٹیکشن کمیٹی کے ساتھ تعاون کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ انہوں نے کہاک ہ علیحدہ تلنگانہ ریاست کے سلسلے میں چلائی گئی مہم میں تلنگانہ کے مسلمانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد کے سی آر اقلیتوں کی ترقی و بہبودی کے لئے کئی ترقیاتی و فلاحی اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت رکن اسمبلی کورٹلہ حلقہ اسمبلی کورٹلہ کی مساجد و قبرستان کی تعمیر و مرمت کے لئے لاکھوں روپے فنڈس کی اجرائی عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے وقف بورڈ پروٹیکشن کمیٹی کورٹلہ کی نمائندگی پر کمیٹی کو تیقن دیا کہ دوسری موقو اراضی سروے نمبر 1965 جس کا رقبہ 3 ایکڑ 6 گنٹہ ہے جو تقریباً 25 کروڑ کی مالیت ہے جس پر بھی مقامی افراد ناجائز قبضہ کئے ہوئے ہیں۔ مکمل سروے اور پیمائش کے بعد وقف اراضی کو قبضہ میں لیتے ہوئے اس کا بھی تحفظ و ترقی کے لئے اقدامات کئے جانے کا تیقن دیا۔ ونود کمار ریونیو ڈیویژن آفیسر کورٹلہ ونود کمار نے کورٹلہ ٹاؤن کے وقف بورڈ اراضیات پر مکمل برخاست کرتے ہوئے رجسٹریشن کو کالعدم کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ اراضیات کو مکمل تحفظ کیا جائے گا۔ ونود کمار آر ڈی او کورٹلہ نے اس موقع پر محمد عبدالوسیع الرحمن (وسیم) سماجی کارکن کی سماجی خدمات کی کافی سراہنا کرتے ہوئے وقف بورڈ اراضیات کے تحفظ میں ان کا کافی اہم رول رہا ہے۔ صدر وقف پروٹیکشن کمیٹی کورٹلہ احمد عبدالنعیم نے کہا کہ وقف بورڈ اراضی پر پانی اور برقی کی سہولتیں دستیاب ہیں۔ مسلمانوں سے شادی اور دیگر تقاریب کے لئے استعمال میں لانے کی خواہش کی۔ اس موقع پر وقف پروٹیکشن کورٹلہ کی جانب سے رکن اسمبلی کورٹلہ کے ودیا ساگر راؤ، ریونیو ڈیویژن آفیسر کورٹلہ ونود کمار، سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ راج شیکھر راجو، سب انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ ایس ستیش کمار کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس پروگرام میں آر ڈی او کورٹلہ ونود کمار، سرکل انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ راج شیکھر راجو، کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ محمد ایاز، نائب چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ گڈہ مدی پاون، صدر منڈل پریشد کورٹلہ ٹوٹا نارائنا، سب انسپکٹر آف پولیس کورٹلہ ایس ستیش کمار کے علاوہ کورٹلہ کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔