حلقہ بالکنڈہ میں وزیر عمارت و شوراع کا شعور بیداری اجلاس

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد :28؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)وزیر عمارات و شوارع مسٹر پرشانت ریڈی نے آج بالکنڈہ حلقہ کے موتے میں کسانوں کے ہمراہ ایک شعور بیداری اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ موتے کی خصوصیت یہ ہے کہ کے سی آر تلنگانہ تحریک یہاں سے شروع کی تھی اور دیہاتیوں کی جانب سے متفقہ طور پر علیحدہ ریاست تلنگانہ تحریک کے موقع پر قرار داد منظور کرتے ہوئے کے سی آر کو آگے بڑھایا تھا اور آج اس لحاظ سے کے سی آر کی زرعی پالیسی زراعت کو فائدہ مند بنانے کیلئے یہاں شروع کیا جارہا ہے اور کے سی آر چھوٹے ، متوسط درجہ کے کسانوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے پالیسی کو متعارف کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو قرضہ جات کی معافی کے علاوہ فی ایکر 5 ہزار امداد فراہم کرنے کے علاوہ برقی سربراہی کو یقینی بنایا گیا ۔ مشن کاکتیہ کے ذریعہ آبی سہولتیں فراہم کرنے کے علاوہ سری رام ساگر پراجیکٹ کی جدید تعمیری پر 1300 کروڑ روپئے خرچ کئے جارہے ہیں اور آخری ایاکٹ تک پانی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ پدا واگو ، کپالا واگو پر 9 چیک ڈیمس تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ 3 چیک ڈیام کی تعمیری کی جارہی ہے ۔84 کیلو میٹر تک پانی محفوظ کرتے ہوئے 20 ہزار ایکر کو پانی فراہم کیا جائیگا ۔ مسٹر پرشانت ریڈی نے کہا کہ پیاکیج نمبر 21 کے تحت 790 کروڑ روپئے خرچ کئے جارہے ہیں اور دھان کی خریدی کے ذریعہ کسانوں کو امداد فراہم کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ 35لاکھ میٹر ک ٹن مکئی گوداموں میں محفوظ ہے ۔ پڑوسی ریاستوں میں اقل ترین قیمتوں کی عدم ادائیگی کے باعث اسے محفوظ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے فصل کی تبدیلی کیلئے ترغیب دی جارہی ہے ۔ اس موقع پر پرشانت ریڈی نے بالکنڈہ کے موپکال منڈل میں لنگا ریڈی نامیم کسان کے کھیتوں کا معائنہ کیا اور ہماچل پردیش کے سیب کی یہاں پر کاشت کی جانے پر اس کی ستائش کی اور کے سی آر بھی یہی چاہتے ہیں کہ کسانوں کو زرعی پیدا وار میں فائدہ حاصل ہو۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو کے چیرمین بھاسکر ریڈی و دیگر بھی موجود تھے ۔