حلقہ لوک سبھا سکندرآباد سے بی جے پی امیدوار کشن ریڈی کا پرچہ نامزدگی داخل

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : بی جے پی تلنگانہ یونٹ کے سابق صدر جی کشن ریڈی نے پیر کو آخری دن حلقہ لوک سبھا سکندرآباد سے ان کا پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ سینئیر بی جے پی قائدین بشمول سابق مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ ، ڈاکٹر کے لکشمن صدر تلنگانہ بی جے پی یونٹ ، سابق رکن اسمبلی سی رامچندر ریڈی اور دوسروں کے ہمراہ کشن ریڈی نے ایک جلوس کی شکل میں پہنچ کر حیدرآباد کلکٹر آفس میں پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ انہوں نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے حلقہ لوک سبھا سکندرآباد سے انہیں پارٹی امیدوار بنانے پر پارٹی سے اظہار تشکر کیا ۔ بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کشن ریڈی نے کہا کہ انہوں نے 15 سال تک رکن اسمبلی کے طور پر کام کیا ہے اور عوام ان کے کام سے واقف ہیں ۔۔