حیدرآباد ۔ 21 ۔ جون : ( راست ) : کے سی آر چیف منسٹر حکومت تلنگانہ کی جانب سے 10 سالہ دور اقتدار میں بالخصوص یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر عوام الناس کے لیے بلالحاظ مذہب و ملت جو کارنامے انجام دئیے گئے ہیں اور جن اسکیمات کو روبہ عمل لایا گیا ہے اور یہ حکومت کی جانب سے فلاحی اسکیمات انجام دئیے جارہے ہیں ۔ اس کو اجاگر کرنے جناب محمد اسمعیل الرب انصاری قائد بی آر ایس پارٹی حلقہ گوشہ محل نے بتایا کہ 22 جون کو 1 بجے دن بی آر ایس گوشہ محل کے قائدین جو بھاری تعداد میں اپنی گاڑیوں کے ساتھ جمع ہوں گے ۔ نمائش میدان سے بڑی تعداد میں اسکوٹرس کی ریالی نکالی جائے گی ۔ اس کی قیادت جناب نندو بلال قائد ، بی آر ایس انچارج حلقہ گوشہ محل اور محمد اسمعیل الرب انصاری چیرمین حلقہ گوشہ محل میناریٹی ونگ کریں گے ۔۔