حلوا رسم کے بعد 2019-20 بجٹ دستاویزات چھپائی کی شروعات

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 22 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : 2019-20 کے یونین بجٹ کی دستاویزات کی پرنٹنگ سے قبل وزیر فینانس نرملا سیتارامن اور منسٹر آف اسٹیٹ فینانس انوراگ ٹھاکر اور دوسرے سینئیر عہدیداروں نے ’ حلوا ‘ رسم انجام دی ۔ این ڈی اے حکومت نے یکم فروری کو عبوری بجٹ پیش کیا تھا ۔ لیکناب مکمل بجٹ 2019-20 ، 5 جولائی کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا ۔ قبل از بجٹ رسومات میں فینانس سکریٹری سبھاش چندرا گارگ ، ریونیو سکریٹری اجے بھوشن پانڈے ، دیپم سکریٹری اٹانو چکرابورتی اور فینانشیل سرویس سکریٹری راجیو کمار نے حصہ لیا ۔ جس طرح کہ نام سے ظاہر ہے حلوا رسم میں ایک بڑی کڑھائی میں حلوا تیار کیا جاتا ہے اور پھر وزارت کے تمام اسٹاف میں اس کو تقسیم کیا جاتا ہے ۔ اس رسم کی اہم خصوصیت حلوا کی تقسیم کے بعد تمام معاون اسٹاف جو بجٹ پرنٹنگ اور اس کی تیاری سے تعلق رکھتے ہیں ان پارلیمنٹ میں بجٹ یپش ہونے تک منسٹری عمارت میں ہی قیام کرنا ہوتا ہے اور ان کے تعلقات اپنی فیملی سے بھی منقطع کردئیے جاتے ہیں ۔۔