’’حلیمہ سلطان‘‘پہلی مرتبہ پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر

,

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر نشر ہونے والے ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایسرا بلجک بہت کم عرصے میں پاکستان میں بہت زیادہ مقبول ہوچکی ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ وہ جلد ہی پاکستان کے تین معروف برانڈز کے ساتھ کام کا آغاز کرنے والی ہیں۔ انٹرویو میں اسرا بلجک نے بتایا تھا کہ وہ پہلی مرتبہ پاکستان کے 3 معروف برانڈز کیساتھ کام کریں گی، تاہم اس حوالے سے انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کیا تھا۔ ترک اداکارہ نے بتایا تھا کہ جلد ہی ان کی جانب سے پاکستانی برانڈز کیساتھ کام کرنے کے حوالے سے باضابطہ اعلان بھی ہوگا۔اب ان میں سے ایک برانڈ کیلئے اداکارہ کے اشتراک کا اعلان ہوگیا ہے اور انہیں ایک موبائل کمپنی کا برانڈ ایمبسیڈر بنایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کمپنی ’’کیو موبائل‘‘ نے سوشل میڈیا پوسٹ پر اعلان کیا ہیکہ ترک اداکارہ نئے فون مہم کا حصہ ہوں گی۔