واشنگٹن : امریکہ میں صدارتی دوڑ کے آغاز کے بعد سے امیدوار قدرتی طور پر اپنی مہمات اور انتخابی میٹنگوں کے دوران دنیا بھر میں ہونے والے تمام پرکھل کر بات کرنے لگے ہیں۔ تاہم امیدوار نکی ہیلی اس معاملے میں زیادہ خوش نصیب واقع نہیں ہوئیں۔ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران وہ سوشل میڈیا پر بہت سے امریکیوں کی طرف سے طنز کی لہر کا نشانہ بنی ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن کی سالگرہ اور 7 اکتوبر کو حماس کی طرف سے اسرائیلی بستیوں اور فوجی اڈوں پر کیے گئے حملوں کے بارے میں ان کے الفاظ نے جنوبی کیرولینا کی سابق گورنر کے خلاف طنز کی لہر کو جنم دیا۔اس نے ایک انٹرویو میں کہاکہ “پوتن 7 اکتوبر کو اپنی سالگرہ پر سب سے خوش شخص تھا‘‘۔ان کا خیال ہیکہ وجہ یہ ہیکہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان مشرق وسطیٰ میں پھوٹنے والے تنازعہ نے امریکہ اور مغرب کی توجہ یوکرین کی جنگ سے ہٹا دی۔